تہران (سچ نیوز)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ امریکہ ایران پر پابندیاں لگا کر پچھتائے گا ،ٹرمپ انتظامیہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ۔
جیونیوز کے مطابق قو م سے خطاب میں ایرانی صدر حسن ایرانی نے کہا کہ امریکہ ایران پر پابندیاں لگا کر پچھتائے گا ۔ ایران ہمیشہ سے سفارتکار ی کا حامی رہاہے ۔قوم معاشی مشکلات کا متحد ہو کر سامنا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی قابل اعتما د نہیں ہو سکتا ۔ پابندیاں لگا کر مذاکرات کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ۔امریکہ ایران پر نفسیاتی جنگ مسلط کرنا ، انتشار اور افر اتفری پیدا کرنا چاہتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کیلئے دنیا او ر پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل چاہتاہے ۔ایرانی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ۔پابندیوں کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہیں پیدا نہیں ہو سکتا ۔