واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ممالک میں قائم امریکی فوج کے اڈوں کے اخراجات کا بڑا حصہ میزبان ممالک کے کھاتے میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد قطر، جاپان، جنوبی کوریا اور جرمنی جیسے ممالک کو امریکی فوج کے اخراجات کا بڑا حصہ ادا کرنا پڑے گا۔امریکہ نے مختلف ممالک میں اپنے فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں جو نہ صرف ان ممالک کا دفاع کرتے ہیں بلکہ مختلف خطوں میں امریکہ کی اجارہ داری قائم کرنے کے بھی کام آتے ہیں۔ العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ پہلے امریکی فوجی اڈوں کے میزبان ممالک سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات اور اڈوں کی قیمت ادا نہیںکررہے ، ماضی میں ان اڈوں کا امریکہ کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ سکا۔امریکی حکومت نے فوجی اخراجات کے حوالے سے میزبان ممالک کو اطلاع کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی اخراجات کا 50 فیصد ادا کریں۔ اس کے علاوہ جتنی ادائیگی یہ ممالک اب کر رہے ہیں بعض مخصوص حالات میں ان ممالک کو 5 سے 6 گنا تک قیمت بھی ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 28 ہزار ہے اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن جنوبی کورین حکومت کو فوجی اخراجات میں 50 فیصد اضافے کی سمری پہلے ہی بھجواچکے ہیں۔ علاوہ ازیں قطر میں بھی امریکی فوج کے 2 اڈے قائم ہیں جو دارالحکومت دوحہ سے 20 اور 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔
ٹرمپ نے غیر ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کا کرایہ بڑھادیا
ٹرمپ نے غیر ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کا کرایہ بڑھادیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023