واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مصافحہ کے بھونڈے اندازسے کون واقف نہیں جو ہاتھ ملاتے ہیں توصرف ہاتھ ہی نہیں پورے انسان کو ہلا دیتے ہیں جن کی ضرورت سے زیادہ گرمجوشی سامنے والے کو چونکا دینے کیلئے کافی ہوتی ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹرمپ کے اس انداز سے خوفزدہ پرتگالی صدرخوب تیاری کر کے آئے اور جیسے ہی ٹرمپ سے مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھایاتو اس سے قبل کہ ٹرمپ ان سے اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ ملاتے پرتگالی صدر نے ٹرمپ کے انداز کی نقالی کی اور اسی انداز میں ٹرمپ کا ہاتھ اپنی جانب زور دار جھٹکے سے کھینچتے ہوئے ان سے مصافحہ کیا۔عالمی رہنماوں کے ساتھ بے ڈھنگی گرم جوشی کا مظاہرہ ٹرمپ اکثر کرتے رہے ہیں اور جاپان کے وزیرِ اعظم سے لے کرفرانسیسی صدر میکرون ، جسٹن ٹروڈو اوربرطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے کا بھی گرمجوشی سے ہاتھ تھامے نظر آئے ۔