کراچی: (سچ نیوز) اب پاکستانی ریسلر بین الاقوامی سطح پر اپنے جلوے دکھائے گا، کراچی سے تعلق رکھنے والے جورڈن چیلنج فائٹ کے لئے دسمبرمیں یونان جائیں گے۔
پاکستانی ریسلر جورڈن اپنے مدمقابل آنے والے فل بین سے یونان میں جوڑ لڑائیں گے، اُن کا مقصد رنگ کا کنگ بننا اور پاکستانی پرچم سر بلند کرنا ہے۔
دسمبر میں ہونے والی چیلنج فائٹ کے لئے جورڈن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ریسلر کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے، ہدف ڈبلیو ڈبلیو ای میں انٹری ہے۔ جورڈن ان دنوں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اکیڈمی کے رنگ میں سخت محنت کرتے ہوئے فائٹ کی بھر پور تیاریوں میں مصروف ہیں۔