اسلا م آباد(سچ نیوز)دنیا کے فضائی سفر پر نکلنے والے فخر عالم کو روسی حکام نے ویزہ جاری کر دیا۔ ویزہ میعاد ختم ہونے پر فخر عالم کو روسی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار فخرعالم کو روس کی جانب سے ویزہ جاری کر دیا گیا ہے، دنیا کے فضائی سفر پر نکلنے والے فخرعالم کا ویزہ ختم ہونے پر انہیں روس کے یوزنو سخالینسک ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حکومت پاکستان سے مددکی اپیل کی تھی۔دفتر خارجہ نے روس میں پاکستانی سفیر کو فوری معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزارت خارجہ کی کوششوں سے فخر عالم کو ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے فخرعالم کو ویزا جاری کرنے اور اس معاملے میں تعاون پر روسی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔