لندن(سچ نیوز)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراء شروع کر دیا‘ سہولت سے تجارت اور سیاحت کیلئے پاکستان جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ہفتے کو پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراء شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ای ویزا کے اجراء کا اعلان 19 مارچ کو کیا تھا۔ 22 مارچ کو ای ویزا کے اجراء کے پہلے روز 20 ویزے جاری کئے گئے۔ ای ویز کی سہولت سے تجارت اور سیاحت کیلئے پاکستان جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔