لاہور: (سچ نیوز ) ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کیویزآسان حریف نہیں، پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں نے ابو ظہبی میں بھرپور پریکٹس کی۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ بروز بدھ رات 9 بجے شروع ہو گا۔
سرفراز احمد اور کین ولیمسن نے ٹرافی کی رونمائی کر دی۔ قومی کپتان کہتے ہیں نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی مضبوط ٹیم ہے، پہلا میچ جیت کر حریف کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ اب تک اٹھارہ ٹی ٹونٹی کھیل چکے۔ دس مقابلوں میں گرین شرٹس کامیاب رہے جبکہ آٹھ میں فتح کیویز کا مقدر بنی۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو تین صفر ہرا کر لگاتار دس ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔