مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما اور مرحوم ایم پی اے حاجی غلام حسین انڑ کے فرزند شفقت حسین انڑ کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے محترمہ فریال تالپور سے شفقت حسین انڑ کی زرداری ہاوٶس میں ملاقات۔
محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کے دوران شفقت حسین انڑ نے باضابطہ طور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
محترمہ فریال تالپور نے شفقت حسین انڑ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ ہمیں یقین ہے، شفقت حسین انڑ اب پیپیلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے۔
محترمہ فریال تالپور نے زیدی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے۔
شفقت حسین انڑ نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے، جس کی سیاست کا محور عوام اور اس کی ترقی ہے۔
شفقت حسین انڑ پاکستان تحریک انصاف سکھر و لاڑکانہ ریجن کے اہم ترین رہنما، تعلقہ ڈوکری کے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رہے ہیں۔
اس موقعے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور پاکستان پیپلز پارٹی باقرانی کے تعلقہ صدر طارق انور سیال بھی موجود تھے۔