پاکستان سب سے زیادہ ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا تین سال کیلئے رکن منتخب ہوگیا
جنیوا(سچ نیوز ) کونسل ارکان کے انتخاب کیلئے خفیہ ووٹنگ ہوئی،پاکستان نے 191میں سے 169ووٹ حاصل کیے ،ایشیا پیسفک ریجن میں اسلام آباد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ۔پاکستان کے علاوہ چین،روس، کیوبا،ازبکستان،برطانیہ ،فرانس، نیپال بھی رکن منتخب ہوگئے ۔خفیہ ووٹنگ میں چین کو139،ازبکستان164جبکہ سعودیہ کو 90ووٹ ملے ۔سعودی عرب منتخب ہونے میں ناکام رہا۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودیہ کے انتخاب کی شدید مخالفت کی تھی۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتنے زیادہ ووٹ ملنا عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔