واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست اوہائیو میں ٹینک فیکٹری کے دورے پر نکلنے سے پہلے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کی جس میں انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کو بہترین قرار دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ جلد ہی پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گی۔خیال رہے کہ پاک امریکہ تعلقات اس وقت بگڑ گئے تھے جب ٹرمپ نے یکم جنوری 2018 کو پاکستان کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں جمی برف پگھلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔