پاکستان میں صحت کے شعبے میں کونسا صوبہ سب سے آگے ہے ؟تازہ سروے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

پاکستان میں صحت کے شعبے میں کونسا صوبہ سب سے آگے ہے ؟تازہ سروے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

لاہور (سچ نیوز )پاکستان میں صحت کے شعبے میں پنجاب دیگر صوبوں پر بازی لے گیا ،تازہ سروے میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب صحت کے شعبے میں سب سے آگے ہے ۔پاکستان ڈیمو گرافک اینڈ ہیلتھ سروے (PDHS)ملک بھر میں صحت سے متعلق سروے کرتا ہے ۔حالیہ سروے پر یو ایس ایڈ ،یو کے ایڈ اور یو این ایف پی اے کی زیر نگرانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈیز نے عملدرآمد کروایا ۔سروے کے اعداد شمار کے مطابق پنجاب صحت کے شعبے سے متعلق اہم انڈیکٹرز میں دیگر صوبوں سے آگے رہا۔اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 12سے 23ماہ کے 79.9فیصد بچوں کی ویکسینشن کی گئی ،سندھ میں 48.8فیصد ،خیبر پختونخواہ میں 54.7فیصد اور بلوچستان میں 28.8فیصد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ۔سٹنٹڈ گروتھ (اپنی حقیقی عمر سے کم بڑھنا)کا مسئلہ پنجاب کے 29.8فیصد بچوں میں پایا گیا جبکہ سندھ میں 49.9فیصد،خیبر پختونخواہ میں 40.4فیصداور بلوچستان میں 47.4فیصد بچے اس مسئلے کا شکار ہیں ۔اپنی عمر کے مقابلے میں کم وزن کا شکار بچے بھی پنجاب میں سب سے کم ہیں ،پنجاب میں 4فیصد،سندھ میں 11.7فیصد ،خیبر پختونخواہ میں 7.5فیصد جبکہ بلوچستان میں 18.3فیصد بچوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہے ۔کم عمری میں ماں بننے والی خواتین کی فہرست میں خیبر پختونخواہ سب سے آگے رہا ،جہاں 15سے 19سال کی عمر کی 14.8فیصد لڑکیاں حاملہ ہیں ،بلوچستان کی 11.6فیصد لڑکیاں حاملہ ہیں ،سندھ کی 9.9فیصد لڑکیاں حاملہ ہیں جبکہ پنجاب میں 6.2فیصد کم عمر لڑکیاں حاملہ ہیں ۔فیمل پلاننگ کے طریقہ کار پر پنجاب میں 38.3فیصد شادی شدہ خواتین نے عمل کیا ،سندھ کی 30.9،خیبر پختونخواہ کی 30.9اور بلوچستان کی 19.8فیصد خواتین نے فیملی پلاننگ پر عمل کیا ۔پنجاب میں 71.3فیصد خواتین کے ہاں ماہر زچگان کے زیر نگرانی بچوں کی پیدائش ہوتی ہے ۔سندھ میں 74.8فیصد ،خیبر پختونخواہ میں 67.4فیصد جبکہ بلوچستان میں 38.2فیصد خواتین کے بچوں کی پیدائش ماہر زچگان کی زیر نگرانی ہوتی ہے ۔نومولود بچوں میںتشنج کی بیماری سے حفاظت میں بھی پنجاب سب سے آگئے رہا ۔پنجاب میں 81فیصد ،سندھ میں 61.9فیصد ،خیبر پختونخواہ میں 58.9فیصد اور بلوچستان میں 26.7فیصد بچوں کو تشنج سے بچا یا گیا ۔

Exit mobile version