اسلام آباد: (سچ نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے یکساں تعلیمی نصاب کی ضرورت ہے، ایک سال میں ڈھائی کروڑ بچوں میں سے 20 سے 30 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کروانا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں سب سے بڑا مسئلہ یکساں تعلیمی نصاب کا نہ ہونا ہے۔ پاکستان میں تین طرح کے تعلیمی نصاب شامل ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب کے لیے کچھ مضمون کا مشترکہ انتخاب کیا جائے گا، وزیراعظم سے درخواست کریں گئے کہ تعلیمی رضاکارانہ پروگرام لانچ کریں، بچیوں کی تعلیم اولین ترجیح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی بجٹ میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے، ڈھائی کروڑ بچوں کو سکولوں میں لانا اولین ترجیح ہے۔