اسلام آباد: (سچ نیوز ) پاکستان نے امریکی درخواست پر افغان طالبان کے ڈپٹی چیف ملاعبدالغنی برادر کو رہا کر دیا، کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ملا عبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل کی درخواست پر پاکستانی حکومت نے ڈپٹی چیف افغان طالبان ملاعبدالغنی برادر اور ملا عبدالصمد کو رہا کر دیا۔
کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کو 2010میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، عبدالغنی برادر کی رہائی افغانستان میں امریکی مفاہمتی عمل کو ممکن بنانے کے لئے عمل میں لائی گی ہے