سینئر ڈپٹی کنوینئیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو اور کرپشن کنگ جیل کے اندر چلے جائیں تب ہی اس ناسور کا خاتمہ ہوگا ۔نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز “ کے مطابق “سینئر ڈپٹی کنوینئیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عامر خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کراچی میں لوگوں کو قتل کیا جارہا تھے اس وقت عمران کی زبان پرتالے کیوں پڑے تھے ،کیوںعمران خان اب کراچی آکر ووٹ مانگ رہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی پہچان اورمنشور ہی کرپشن ہے،پیپلزپارٹی کے سربراہ مسٹرٹین پرسنٹ کہلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کہہ رہے ہیں انکے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،کیا ان کو اپنی 300 ارب کی کرپشن والی بات بھول چکی ہے ،عامر خان نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کراچی والوں کو صوبے کی ضرورت نہیں،وہ یہ بات کہنے والے کون ہوتے ہیں،انہوں نے ساری زندگی کرکٹ کھیل کر گزاری اب آکر ملک کی قسمت سنوارنے کی بات کرتے ہیں ۔