نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی جارحیت اور جھوٹے پراپیگنڈے پر بھارتی فنکار اور کرکٹرز بھی افسوسناک حد تک ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ روینہ ٹنڈن نے تو تمام حدود ہی پھلانگ کر دی ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کیا ہی دھماکے دار صبح ہے! پورا بھارت جشن منا رہا ہے! میں ان 12 بہادروں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے پلوامہ میں مارے جانے والے جوانوں کا بدلہ لیا! ہمارے ہمسائے اکثر خود بھی دہشت گردی سے متاثر ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔۔۔ انہیں اب ہمارا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت ہے، جے ہند!!!“