بیجنگ(سچ نیوز)چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے۔ پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔چین اس بات کو سمجھتابھی ہے۔ اس سلسلے میں مثبت اقدام کرنے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کی۔ اپنی بہترین اہلیت کے مطابق پاکستان مدد فراہم کی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت ان عارضی مشکلات پر قابو پانے اور وہ ملک میں پائیدار اور صحت مندانہ اقتصادی ترقی برقرار رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک گفتگومیں کہاکہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی سطح ہمیشہ بلند رہی ہے۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان نے چین کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ چین پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ وہ سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانے میں پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کا دورہ کیا۔چین پاکستان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر دونوں ممالک کے درمیان وسیع اتفاق رائے طے پایا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تعلقات کو اچھی ہمسائیگی ، دوستی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔ خطے میں امن و استحکام کی بنیاد اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔چین اس بات کو سمجھتابھی ہے۔ اس سلسلے میں مثبت اقدام کرنے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کی۔ اپنی بہترین اہلیت کے مطابق پاکستان مدد فراہم کی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت ان عارضی مشکلات پر قابو پانے اور وہ ملک میں پائیدار اور صحت مندانہ اقتصادی ترقی برقرار رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔