دبئی (سچ نیوز )دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر سبزہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا۔آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں ان تمام ممالک میں پاکستان کا یوم آزادی ملی جو ش و جذبے کے تحت منا یا گیا ،یوم پاکستان کی مناسبت سے برج خلیفہ کواس مقصد کیلئے خصوصی ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے پاکستان کے سبزہلالی پرچم سے رنگ دیا گیا۔برج خلیفہ کے قریب جھیل میں پاکستانی پرچم کا عکس دلکش منظر پیش کررہا تھا،اس منظر سے سینکڑوں پاکستانیوں سمیت ہزاروں سیاح اورشہری لطف اندوز ہوئے۔برج خلیفہ کی انتظامیہ نے عمارت پر سبز ہلالی پرچم کے رنگ کی تصویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی اور پاکستان کو 71ویں یوم آزادی پر مبارکباد بھی دی ۔
We congratulate Pakistan on their 71st Independence Day from #BurjKhalifa. #EmaarDubai #PakistanIndependenceDay pic.twitter.com/hNuEEchRGn
— Burj Khalifa (@BurjKhalifa) August 14, 2018