نئی دہلی ( سچ نیوز)معروف بھارتی فوجی جرنیل لیفٹیننٹ جنرل(ر)ایچ ایس پانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ بھارت کا90گھنٹے کا تصادم اچانک عجیب انداز میں شطرنج کی طرح اختتام پذیر ہوا جو کہ بھارت کی شکست ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فوج میں 40 سال تک سروسز سرانجام دینے والے معروف ریٹائرڈ فوجی جرنیل لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پانگ نے مشہور بھارتی ویب سائٹ ’دی پرنٹ‘ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیلئے تشویش کا باعث ہونا چاہئیے کیونکہ اس نے جامع قومی سلامتی اور فوجی حکمت عملی کے فقدان کے بارے میں سوالات کھڑے کردیے ہیں ۔مضمون میں کہا گیا کہ صرف 90گھنٹوں نے ہی یہ ثابت کردیا کس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان تذویراتی مقابلے کا تصادم مستقبل میں کیسا ہوسکتا ہے؟ اڑی میں ایک حربی آپریشن جو سٹیٹس کو میں تبدیلی کی مودی کی پہلی کوشش تھا تاہم بالاکوٹ واقعے میں کوئی تذویراتی نتائج نہیں دیے ۔پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کا فوری سیاسی مقصد یہ تھا کہ وہ پاکستان میں کہیں بھی دہشتگردی سے متعلقہ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے پیشگی حملہ کرے جس میں اس کا مقصد پاکستان کی پراکسی وار کا جواب دینا بھی تھا جبکہ پاکستان کی سیاسی حکمت عملی اپنی ملکی سالمیت کا تحفظ اور بھارتی مفادات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا مقابلہ تھا ۔مضمون میں کہا گیاکہ 26فروری سے یکم مارچ تک کا 90گھنٹے کا تصادم تعطل میں منطج ہوا جس میں دونوں اطراف سے جزوی سیاسی اور عسکری مقاصد حاصل ہوئے ۔مضمون میں کہا گیا کہ پا کستان کیساتھ بھارت کا90گھنٹے کا تصادم اچانک عجیب انداز میں اختتام پذیر ہوا جو کہ بھارت کی شکست ہے اور یہ امر بھارت کیلئے تشویش کا باعث ہونا چاہئیے کیونکہ اس نے جامع قومی سلامتی اور فوجی حکمت عملی کے فقدان کے بارے میں سوالات کھڑے کردیے ہیں۔