لاہور(سچ نیوز)اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں جس کا آغاز لاہور میں ہونے والی ڈھولک سے کیا گیا۔ایمن خان اور منیب بٹ کی فیملی کراچی میں رہائش پزیر ہے لیکن ان کی ایک قریبی دوست نے لاہور میں ڈھولک کا خصوصی انتظام کیا جس میں ان کے چندقریب ترین دوستوں نے ہی شرکت کی۔اس موقع نے نہ صرف ایمن اور منال نے خوب ڈانس کیا بلکہ ان کے تمام دوستوں نے بھی جی بھر کر ہلہ گلہ کیا جس کے ساتھ ساتھ سب نے بے شمارسیلفیاں بھی بنائیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شادی کی دیگر تقریبات کراچی میں ہوں گی جس میں شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعدادکو مدعو کیا گیا ہے.