ملتان (سچ نیوز) ریڈیو اور ٹی وی کی معروف سرائیکی فوک گلوکارہ نسیم سیمی انتقال کرگئیں۔سرائیکی فوک گلوکارہ نسیم سیمی ہیپاٹائٹس اور دل کی بیماری کے باعث گزشتہ کچھ روز سے ملتان کے نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ طبیعت کی زیادہ خرابی کے باعث انہیں مصنوعی تنفس لگایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔ ان کی تدفین آبائی علاقے شجاع آباد میں کی جائے گی۔