نئی دہلی(سچ نیوز)ہندوستان کے مشہور ٹی وی چینل’’زی نیوز‘‘ نے دن بھر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے موقع پر ایسا اعتراف کر لیا ہے کہ جان کر ہندوستانیوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ،اس موقع پر لائیو کمںنٹری کرتے ہوئے مشہور تعصب سے لبریز بھارتی ٹی وی چینل ’’زی نیوز‘‘ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج اور حکومت 130 کروڑ ہندوستانیوں کے دل و دماغ سے کھیل رہی ہے اور اس وقت یہ کھیل اپنے عروج پر ہے،پاکستانی آئی ایس پی آر اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہے جس نے ابھی نندن کی رہائی کا معاملہ ٹیلی وائز ایونٹ بنا دیا ہے ،ٹی وی چینلز کے پرائم ٹائم میں ابھی نندن کی رہائی پاکستان کی مائنڈ گیم کا حصہ ہے ،پوری دنیا کا میڈیا ابھی نندن کی رہائی کے مناظر دکھا رہا ہے جس کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل ’’زی نیوز‘‘ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ سائیکلوجیکل وار لڑ رہا ہے ،ابھی نندن کو لوٹانے میں اتنی دیر کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہے،پاکستان اپنے گڈ جسٹر کے لئے یہ سب کھیل، کھیل رہا ہے،پورا بھارت کئی گھنٹوں سے ابھی نندن کا انتظار کر رہا ہے ،بھارت کی کوشش تھی کہ ابھی نندن کو طیارے کے ذریعے سیدھا نئی دہلی لایا جائے تاہم پاکستان اس کے لئے تیار نہیں تھا،پاکستان سائیکلوجیکل وار کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر زمینی کارروائی بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور تاریخ کے بھاری ترین ہتھیاروں کا پاکستان کی جانب سے بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کو اپنے مفاد میں بھر پور طریقے سے استعمال کیا ،ابھی نندن کی رہائی سے چند منٹ قبل ویڈیو پیغام جاری کرنا بھی پاکستان کے مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے ،ابھی نندن کی ڈیڑھ منٹ کی آخری ویڈیو میں 17 کٹ ہیں اور اس میں ابھی نندن کے منہ سے زبر دستی وہ تمام باتیں کہلائی گئی ہیں جو آئی ایس آئی کہلوانا چاہتی تھی ۔ بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ابھی نندن کی کچھ اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں گی ،پاکستان کبھی بھی بدل نہیں سکتا ۔