لاہور (سچ نیوز )بالی ووڈ میں اس وقت کئی اداکار سنگین بیماریوں کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں اور اب ایک اور انتہائی افسوسنا ک خبر یہ آ گئی ہے کہ معروف موسیقار فرہاد ہمایوں بھی موضی مرض میں مبتلا ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رواں برس یوں تو بولی وڈ اداکار عرفان خان، رشی کپور اور اداکارہ سونالی باندرے بیماریوں کا شکار ہوئے تاہم اب پاکستان کے معروف نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں نے بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ موضی مرض کا شکار ہوئے۔موسیقار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں 2 ہفتے قبل ہی پتہ چلا کہ وہ برین ٹیومر کا شکار ہیں اور وہ اس بات پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ دنیا کے بہترین ڈاکٹروں میں شمار ہونے والے ڈاکٹر نے ان کی آپریشن کیا۔فرہاد ہمایوں نے اپنی پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے آج تک ہر وہ چیز عطا کی، جس کی انہیں ضرورت تھی یا وہ جس چیز کے اہل تھے۔انہوں نے اپنی حوصلہ مند پوسٹ میں لکھا کہ ان کا خاندان اور ان کے مداح ہی ان کی طاقت ہیں، جن کی سپورٹ کی وجہ سے ہی وہ مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔فرہاد ہمایوں نے نیک خواہشات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ صحت مند ہونے کے بعد ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اتریں گے۔فرہاد ہمایوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر مداحوں کے ساتھ ہوں گے۔
پاکستان کے معروف ترین گلوکار کو برین ٹیومر ہو گیا ، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
پاکستان کے معروف ترین گلوکار کو برین ٹیومر ہو گیا ، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023