لاہور ( سچ نیوز ) بھارت کی جانب سے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے اقدام کو سراہنے والی پریانکا چوپڑا کے خلاف اہم قدم اٹھالیا گیا۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں پریانکا چوپڑا کے خلاف ایک قرار داد جمع کرائی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنے ذیلی ادارے یونیسیف (UNICEF)کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹائے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کے خلاف جنگ بھڑکانے کی کوشش کی اور اداکارہ نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ قرار داد میںمطالبہ کیا گیا ہے کہ جنگ کو بڑھاوا دینی والی شخصیات کو اقوام متحدہ کی نمائندگی سے روکنا ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 26 فروری کو پاکستان میں دراندازی کرکے پاکستان کے جنگل میں بم گرائے تھے جس سے کچھ درختوں کو نقصان ہوا اور ایک کوا بھی مارا گیا تھا۔ بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس کارروائی میں 350 دہشتگرد مارے گئے ۔ بھارتی فوج کی اس ناکام کارروائی کو پریانکا چوپڑا سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں نے سراہا تھا۔