پولینڈ(سچ نیوز) پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے بیرون ملک پولینڈ میں جاری ائیر شو کے دوران دھوم مچا تے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈرطیارے نے پولش ایئرشومیں دھوم مچا دی ،انٹرنیشنل ایئرشومیں جے ایف 17 تھنڈ ر طیا رے نے شاندارفلائی پاسٹ کیا ،ونگ کمانڈرذیشان بریارنے مظاہرے کے دوران ناقابل یقین فضائی کرتب دکھائے،پولینڈکی فضاو¿ں میں تھنڈرطیارے کے شاندارفضائی مظاہرے کوشائقین نے دل کھول کرداد دی،انٹر نیشنل ایئر شو کی تقریب میں وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ارشد ملک بھی موقع موجودتھے۔واضح رہے پولش ایئر شو میں پاکستان سمیت 22 ممالک کے جنگی جہاز شریک ہیں جبکہ یہ ایئر شو پولینڈ فضائیہ کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا ہے۔