پاک فوج نے ”وائس آف امریکہ“ کو جھوٹا قرار دیدیا، شمالی وزیرستان کے حوالے سے من گھڑت رپورٹ کی تردید

پاک فوج نے ”وائس آف امریکہ“ کو جھوٹا قرار دیدیا، شمالی وزیرستان کے حوالے سے من گھڑت رپورٹ کی تردید

راولپنڈی (سچ نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ امریکی نشریاتی ادارے ”وائس آف امریکہ“ نے غلط رپورٹنگ کی ر وایت برقرار رکھی ، شمالی وزیر ستان میں فورسز کی فائرنگ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی نشریاتی ادارے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔ شمالی وزیر ستان میں فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیں ہوا ۔ اس حوالے سے وائس آف امریکہ نے غلط رپورٹنگ کی روایت کوبرقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کر وائی گئی جبکہ حقائق جاننے کے لئے انکوائری کا حکم دیدیا گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان کے لوگ امن پسند ہیں اور شمالی وزیر ستان میں امن کو ترجیح دیتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی خبر رساں ادارے’’وائس آف امریکہ ‘‘ نے کہا تھا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں اعلٰی سول اور فوجی حکام سے قبائلی جرگے کے ساتھ  ہونے والے مذاکرات میں حکام نے سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے جبکہ حکام نے قبائلی جرگے کا یہ مطالبہ بھی تسلیم کرلیا ہے کہ تشدد یا دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کے ردِ عمل میں گھر گھر تلاشی نہیں لی جائے گی اور عام لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version