نئی دلی(سچ نیوز)بھارت میں پاک آرمی کے تر جمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور باجوہ کی پریس کانفرنس دیکھانے پر 13چینلز کو نوٹس جاری کردئیے گئے ۔تفصیل کے مطابق بی جے پی حکومت نے 13 مقامی چینلز کو شوکاز نوٹس بھیجے گئے ہیں جن میں کانگرس لیڈر کپل سیبال کا ٹی وی چینل ترنگا ٹی وی بھی شامل ہے جبکہ دیگر چینلز میں اے پی نیوز ،سریا سمچار ،زی ہندوستان اور ٹوٹل ٹی وی ،اے بی پی مجھا ،نیوز 18لوکمت ،جئے ماہار شترہ ،نیوز 18گجراتی ،نیوز 24اور سندیش نیوز شامل ہیں ۔ نوٹس اس پریس بریفنگ کو نشر کرنے پر جاری کیے گئے جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پاکستان سے الجھنے سے باز رہنے سے خبردار کیا تھا۔اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ نشر کر کے چینلز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر بھارتی حکومت نے ٹی وی چینلز کے خلاف ایکشن لے لیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023