اسلام آباد (سچ نیوز) سابق وزیر خزانہ شاہد جاوید برکی نے کہا ہے کہ پاک چائنہ مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی پیش رفت ہے ، چین پاکستان کے ساتھ لمبے عرصے کیلئے تعاون کرناچاہتاہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد جاوید برکی نے کہا کہ پاک چائنہ کے درمیان جاری مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی پیش رفت ہے ، چین میں حالات تبدیل ہورہے ہیں، چین والے بات کوسمجھتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ایسی سمجھ نہیں ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کوئی مالیاتی پیکج دے دے گا لیکن چین پاکستان کے ساتھ لمبے عرصے کیلئے تعاون کرناچاہتاہے اورچاہتاہے کہ پاکستان کی آباد ی سے فائدہ اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خیال شارٹ ٹرم تھا لیکن چائنہ کا خیال لانگ ٹرم ہے ، چینی سعودی عرب کی طرح کام نہیں کرتے بلکہ لانگ ٹرم سوچتے ہیں اس لئے ہمیں اپنی استعداد کوبڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مالی حالت خراب نہیں ہے بلکہ یہ میڈیا کی نا سمجھی ہے ، یہ ایسی حالت نہیں ہے کہ ہم جگہ جگہ بھیک مانگتے پھریں ، ہم کویہ بات سمجھتے کی ضرورت ہے ۔