پشاور(نمائندہ وصال احمد) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق قائدین چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی ،ایم این اے چوہدری مونس الٰہی ،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ،سینٹر کامل علی آغا ،ایم این اے چوہدری سالک حسین ،چویدری حسین الہی ,ویمن وینگ مرکزی صدر و ایم این اے فروخ صاحبہ و خیبرپختونخوا صوبائی سابق صوبائی ہیلتھ منسٹر وجنرل سیکریٹری وجعی الزمان خان کی جانب سے دیر کالونی دارالعوام زبیریہ بم دھماکہ پر اظہار افسوس اور پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم نحطے طلباء پر دھشتگری کا حملہ انتہائی افسوناک و قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ پشاور کو نشانہ بنایا لیکن ملک دشمن عناصر کا ملکی سالمیت و استحکام کو دوچار کرنے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دینگے ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور ایسے واقعات سے گھبرانے والے ھم نہیں ہیں۔ پوری پاکستانی قوم ،افواج پاکستان ،پولیس اور لا انفورسمنٹ ایجنسیاں نے پیچھلے تین عشروں سے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔مرکزی و صوبائی قائدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ اپنے گفتگو میں کہا کہ اس دہشتگردی میں ملوث ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرکے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانے والوں کا کوئی مزہیب نہیں بلکہ وہ وحشی درندے ہیں پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ مرکزی قائدین چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب پرویز الٰہی کی ہدایت پر پشاور دارالعوام زبیریہ مدرسے بم دھماکہ کے زخمیوں کی طبی امداد اور بلڈ ڈونرز سے رابطہ کروا کر زخمیوں کو بلڈ فراہم کیا جائے اور ھر قسم کی طبی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی قائدین و صوبائی نے معصوم شہداء کی درجات بلندی کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان معصوم شہداء کے اہلخانہ سے دلی ھمدردی ،و اظہار یکجہتی اور دوکھ کی اس نازک گھڑی میں انکے غم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔