نئی دہلی ( سچ نیوز )بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ آج بھی وہی کہوں گا جو پہلے سے کہہ رہا تھا ،دہشتگردوں کو کوئی مذہب ہوتا ہے نہ کوئی ملک نہ کوئی ذات ہوتی ہے ،پلواما حملے کا کرتار پور بارڈر راہداری منصوبے سے کوئی لینا دینا نہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ 71 سال سے دوملکوں کے درمیان جو ہوتا آرہاہے اسے کبھی تورکنا ہے ،بھارتی میڈیا میری باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ۔