لاہور: (سچ نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں،جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اوران کےمسائل کےحل کاعزم کررکھاہے،ہم سب نےمل کرچیلنجزکامقابلہ کرناہے جب ادارےمضبوط ہوں گےتولوگوں کوانصاف ملےگا،عوام تبدیلی کےثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
وزیراعلی عثمان بزدارنے لاہور ریلوے سٹیشن اور داتا دربار سمیت مختلف مقامات پر 5پناہ گاہیں تعمیرکرنے کا بھی اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، پناہ گاہ بننے سے غریب آدمی کوسردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 5 پناہ گاہ تعمیر کی جائیں گی، باقی 3 مقامات پر ایک ایک کنال اراضی پر پناہ گاہ بنیں گی۔