لاہور(سچ نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کےلیےپی ٹی آئی اور ق لیگ میں رابطہ ہوا جس میںجہانگیرترین اورپرویزالہٰی میں آج لاہورمیں ملاقات طے پائی ہے۔دنیانیوز کے مطابق ملاقات میں مرکزاورپنجاب میں حکومت سازی کےمعاملےپرغورکیاجائےگا، وزیراعلیٰ پنجاب،ڈپٹی اسپیکراوروزراکےناموں پرحتمی مشاورت ہوگی، پرویزالہٰی پنجاب اسمبلی میں پہلے ہی سے سپیکر نامزد ہیں۔