”پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کروں گی کیونکہ۔۔۔“ نجم سیٹھی کی اہلیہ نے ناقابل یقین اعلان کر دیا، جان کر نجم سیٹھی کو بھی یقین نہیں آئے گا

”پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کروں گی کیونکہ۔۔۔“ نجم سیٹھی کی اہلیہ نے ناقابل یقین اعلان کر دیا، جان کر نجم سیٹھی کو بھی یقین نہیں آئے گا

لاہور (سچ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی وقت نیوز کے پروگرام ”گیم بیٹ“ میںگفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہی اور اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گی البتہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کروں گی اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے پی ٹی آئی کی حمایت کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مستحکم حکومت کے قیام کیلئے اکثریتی جماعت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافتی پس منظر اور غیر جانبدار رہنے کی وجہ سے کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ جگنو محسن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Exit mobile version