لاہور(نمائندہ جاوید چوہدری)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب، ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور خان کے احکامات اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی زیر قیادت روزانہ کی بنیاد پرٹریفک قوانین اور سموگ آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں صدر چوک ساہیوال میں ٹریفک قوانین وسموگ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر ٹریفک اسسٹنٹ اکبر علی، سینئر ٹریفک وارڈن خضر حیات اور ٹریفک اسسٹنٹ محمد شکیل نے شہریوں کو ٹریفک قوانین اور سموگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بتائیں۔ڈرائیورز کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ اورفٹنس بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ٹریفک افسران نے کہا کہ افسران بالا کے خصوصی احکامات اور ڈی ٹی او ڈاکٹر آصف کمال کی زیر نگرانی روزانہ کی بنیاد پر مختلف تعلیمی اداروں، اڈاجات، رکشہ اسٹینڈز پبلک مقامات / مختلف مصروف چوکوں میں ٹریفک آگاہی اور موجودہ سموگ کے سلسلہ میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ سموگ کے مضرصحت اثرات سے بھی آگاہ کیا جاسکے۔اس موقع پر ٹریفک قوانین اورسموگ سے بچاؤ بارے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔