نئی دہلی(سچ نیوز)ہریانہ کا پولیس اہلکارکینسر سے متاثرہ خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 3سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تنگ آکر خاتون نے تھانے میں درخواست جمع کر وادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فریدآبادکی رہائشی کینسر کی مریضہ نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہریانہ کاپولیس اہلکار گزشتہ 3 سالوں سے اس کو دھمکی دے کر بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا ہے۔ ملزم پولیس اہلکارمیرے گھر آکر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔