واشنگٹن( سچ نیوز )پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام شخص پر جان لیوا فائرنگ کرنے کے باعث2راتوں کے احتجاج کی وجہ سے فلاڈیلفیا نے شہر بھرمیں کرفیو نافذ کردیا۔مقامی میڈیا کے مطابق کرفیو رات 9 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے)سے لے کر صبح 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق دن 3بجے) تک نافذ کیا گیا،شہرکے انتظامی ڈائریکٹرکے دفترنے مقامی کاروباروں اور کریانہ کی دکانوں، ریستورانوں اور دواسازوں کو نوٹس جاری کیاہے کہ انہیں رات9 بجے کے بعد ترسیلی خدمات جاری رکھنے کی اجازت ہے۔
سوموار کو آن لائن جاری کی جانے والی ویڈیو میں ہلاک ہونے والے کی شناخت والٹرویلیس کے نام سے ہوئی ہے جسے مغربی فلاڈیلفیا کی گلی میں چاقواٹھائے ہوئے دیکھاجاسکتاہے اورلوگ چیخ رہے ہیں جبکہ2پولیس افسران نے اپنی بندوقوں سے اس پرنشانہ لے رکھاہے۔بندوق کی متعدد گولیاں چلنے کی آوازآنے کے بعد آخرکار27سالہ نوجوان زمین پرگرگیا۔واقعہ نے پولیس کی بربریت کیخلاف شہربھر میں احتجاج کو ہوا دی اور کاروباروں کو لوٹا گیا اورپولیس گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔