پہلی مرتبہ کئی اداروں نے مل کر انسانی خلیات کا پورا نقشہ مرتب کیا ہے جسے ‘ہارٹ سیل اٹلس’ کا نام دیا گیا ہے
لندن(سچ نیوز) اس میں دل کے تمام اقسام کے خلیات اور سالمات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں جس سے کئی امراضِ قلب کو بہتر انداز میں سمجھنے اور معالجے کی راہ ہموار ہوگی۔ تحقیق میں ویلکم سینگر سنٹر انسٹی ٹیوٹ، ہارورڈ میڈیکل سکول، امپیرئل کالج، البرٹا اور کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ کئی ادارے شامل ہیں۔ تحقیق کیلئے سائنسدانوں نے 14 افراد کے عطیہ کردہ دل کا معائنہ کیا۔ خلوی اٹلس سے معلوم ہوا کہ دل کے مختلف حصوں کے خلیات بھی الگ الگ ہوتے ہیں ۔ ان کا کام بھی مختلف ہوتا ہے اور یوں ان کے علاج کا طریقہ بھی جداگانہ ہونا چاہیے ۔ سائنسدانوں نے یہ بھی دیکھا کہ خون کی نالیوں میں موجود خلیات اپنے کام کے لحاظ سے مرتب ہوتے ہیں ۔ امید ہے کہ اس طرح دل کی رگوں،امراض پر بھی روشنی ڈالی جاسکے گی۔