اسلام آباد(سچ نیوز ) اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 44 پیسے تک اضافے کی سفارش کر دی۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے۔ سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 71 پیسے اور ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 44 پیسے اضافے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔