کوئٹہ: (سچ نیوز) پی آئی کا طیارہ حادثے سے بچ گیا، پرواز پی کے 517 کراچی سے پنجگور پہنچی تو لینڈنگ کے دوران رن وے پر اے ٹی آر طیارہ پھسل گیا، بحفاظت لینڈنگ سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
قومی ایئر لائینز کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ پنجگور میں لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 کراچی سے پنجگور پہنچی تھی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے ہٹنے کے باعث ٹائروں کو نقصان پہنچا۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز کے مطابق طیارے کے تمام مسافر محفوظ ہیں اور اپنے گھروں کو بھی پہنچ چکے ہیں تا ہم ٹائر متاثر ہونے کے باعث واپسی کی پرواز میں میں تاخیر ہو گی۔