کوئٹہ: (سچ نیوز) چمن میں تاج روڈ واقع جامع مسجد میں دوران نماز دھماکے سے پیش امام سمیت نو نمازی زخمی ہوگئے۔ ریموٹ کنٹرول بم مسجد کے ممبر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جو مغرب کی نماز کے دوران زرو دار ھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے زخمی ہونے والے نمازیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا، دو شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کیا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
چمن جامع مسجد میں زورداربم دھماکہ دھماکے سے 9 نمازی زخمی ہو گئے۔ آج چمن شہرتاج روڈپر واقع شہرکے بڑے قدیم جامع مسجد میں نمازمغرب کے وقت زورار دبم دھماکہ ہوا جس سے پیش امام سمیت دیگرنو نمازی زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے فورا بعد پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اافسران اور اہلکاروں نے پہنچ کر علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کہ دھماکہ عین مغرب کی نماز کی دوسری رکعت میں ہوا اور نامعلوم دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم کو مسجد کے ممبر میں نصب کر دیا تھا۔
ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اختر رودی کے مطابق کہ زخمیوں میں سے دوکی حالات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کوئٹہ منتقل کر دیا اور دھماکہ کی مزید تحقیقات جاری ہے اور تاحال کسی تنظیم نے انکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔