چنیوٹ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 کے بغیر مکمل نہیں ہے جس طرح ریسکیو اہلکاروں نے دن رات کرونا ایمرجنسی، محرم الحرام، سیلاب اور ہر روز مرہ پیش آنے والے حادثات پر لوگوں کی مدد کی وہ قابل تعریف ہے، یہ بات انہوں نے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام تحصیل چنیوٹ کی تمام یونین کونسلوں کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں میں مقابلے کا انعقاد کے سلسلہ میں ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میں نے رات تین بجے ریسکیو کنٹرول میں کال کی تو انہیں الرٹ پایا میرے لیے حیرانی کی بات تھی کہ کس طرح یہ ادارہ چوبیس گھنٹے خدمت کے لیے الرٹ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ رضاکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ ایک بہترین کام ہے، ریسکیو 1122 ایک محفوظ اور با شعور معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر،معروف سماجی شخصیت و چیئرمین سی پی ایل سی چوہدری مسعوداقبال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ۔ دیگر ریسکیو افسران و اہلکاروں ، ریسکیو رضاکاروں ۔ ٹائیگر فورس رضاکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی . تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میڈم طاہرہ خان نے بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او بلال ظفر اور معروف سیاسی سماجی شخصیت و چئیرمین CPLC چوہدری مسعود اقبال نے بھی خطاب کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا ۔
چنیوٹ ( ) حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ہفتہ شانِ رحمتہ اللعالمین کی تقریبات کاسلسلہ پانچویں روز بھی جاری ،اس سلسلہ میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں تقریری مقابلے اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ، جن میں ضلع بھر کے مختلف کالجوں اور سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نواز ، پرنسپل مہر شہباز ہرل ، خطیب شاہی مسجد محکمہ اوقاف کے حافظ عبیداللہ ، ایجوکیشن افسران کے علاوہ پروفیسر و استاتذہ کرام و دیگر نے شرکت ، طلباء نے شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے تقاریر کیں ، ججز حضرات نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا ،بعد ازاں داعئیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ملک پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، علاوہ ازیں تحصیل لالیاں اور تحصیل بھوانہ میں شان رحمت اللعالمین پروگرامز جاری رہے ، جن میں اسسٹنٹ کمشنرز اقراء مصطفی ، فضل عباس ، سی اوز ایم سیز ، تحصیل دارز وکلاء برادری ، تاجر رہنما، میڈیا نمائند گان سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین انتہائی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیلوں میں مختلف پروگرامز جاری ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں کیلی گرافی، قرآت، نعتیہ، تقریری مقابلہ کرائے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہفتہ شانِ رحمتہ اللعالمین منانے کا بنیادی مقصد سیرت النبی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچا نا اور عقید ت کا اظہار کر نا ہے،انہوں نے کہا اسوہ حسنہ تمام عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔
چنیوٹ( )ڈپٹی کمشنر محمّد ریاض کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرراعت (تو سیع) لا لیاں نے تحصیل لا لیاں میں گاءوں کی سطح پر فامرز ٹریننگ پروگرامز شروع کر دے ہیں ۔ کاشتکاران حضرات کی رہنمائی کے لیے موضع/ گاوں کی سطح پر فارمرز ٹر یننگ پروگرامز تشکیل دیے گئے ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرراعت (تو سیع) لا لیاں ڈاکٹر شہباز احمد نے بتایا کہ تحصیل لا لیاں کے 115مواضع جات میں گندم مہم ٹریننگ کے سلسلے میں چھ ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں ،یہ ٹی میں ہر مو ضع میں جا کر پہلے سے طے شدہ ڈیرے پر کاشتکاران کو گندم کے پیداور ی عوامل کے بارے میں ٹر یننگ دیں رہی ہیں جبکہ کاشتکا ران کے مسا ئل بھی سنیں جا رہے ہیں اور موقع پر ان کا حل تجو یز کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈاکٹر شہباز احمد اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زراعت (تو سیع) لالیاں نے موضع مونگی تھلی میں کاشتکاران کو گندم مہم بارے میں ٹریننگ دی ۔ کاشکاروں کو بیجائی وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اورساتھ ہی ساتھ فصلات کی باقیات کو آگ نہ لگانے کی تنبہہ بھی کی ۔
چنیوٹ( )ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ اقراء مصطفی نے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کے لئے سبزی منڈی چنیوٹ کا وزٹ کیا،عملہ مارکیٹ کمیٹی و دیگربھی ان کے ہمراہ تھے،اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں وپھلوں کی دستیابی اور تھوک قیمتوں کوبھی چیک کیا اور شیڈز وسٹالز پر آلو، پیاز، ٹماٹر ودیگر سبزیوں کی بولیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی مقدار کو چیک کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کا عزم کررکھا ہے جس کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیو کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ضلع میں پرائس کنٹرول کی مسلسل مانیٹرنگ کو جاری رکھنے اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالنے کیلئے کڑے اقدامات کی ہدایت کی ہے