اسلام آباد: (سچ نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری افسران کے بڑے سرکاری گھروں کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے میڈیا پر سرکاری افسران کے بڑے سرکاری گھروں کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام چیف سیکرٹریز سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر سرکاری افسران کئی کئی ایکڑز پر مشتمل بڑی سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم ہیں ۔ ان سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں کا خرچہ بھی ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے تمام چیف سیکرٹریز سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے اور جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔