چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چین افغان عوام کو داخلی مذاکرات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونگے
بیجنگ(سچ نیوز) دونوں فریق قومی مفادات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مشترکہ کوششوں کے ذریعے نتائج اور امن کے حصول کے لئے بات چیت کریں ۔وانگ وین بین نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کے دونوں فریق آپس میں بھائی بھائی ہیں ، مشکل اور کٹھن موڑ کاٹنے کے بعد بالآخر مذاکرات کی میز پر آئے ہیں اور افغان امن اور مفاہمت کے عمل میں ایک نیا باب کھولا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ فوجی ذرائع سے افغانستان میں امن حاصل نہیں ہوسکتا اور سیاسی طریقہ ہی واحد صحیح راستہ ہے ۔