چین ،روس،ترکی ، برازیل کا نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد دینے سے گریز

چین ،روس،ترکی ، برازیل کا نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد دینے سے گریز

چین ،روس،ترکی ، برازیل کا نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد دینے سے گریز

واشنگٹن(سچ نیوز )صدارتی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا۔اپنے ٹویٹ میں صدر نے ایسپر کو ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات پر شکر گزار ہوں۔ٹرمپ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سنٹر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کردیا ۔پیر کی سہ پہر کرسٹو فر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے بعد چین اوربرازیل بھی بائیڈن کو مبارکباد دینے سے گریز کررہے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا بائیڈن کی جانب سے کامیابی کادعویٰ ہمارے نوٹس میں ہے ،امریکی قانون کے مطابق انتخاب کے نتیجے کا تعین ابھی ہوناہے ،ادھرروسی صدر کے ترجمان نے کہاکہ سرکاری نتائج آنے پر نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد دینگے ، ترجمان کریملن نے کہا ہماری نظر میں بہتر یہی ہے کہ حتمی سرکاری نتائج کا انتظار کیا جائے ۔ ترکی ،برازیل، امریکا کے ہمسائے میکسیکو اور میلانیا ٹرمپ کے آبائی ملک سلووینیا نے بھی بائیڈن کو مبارکباد نہیں دی ۔

Exit mobile version