بیجنگ(سچ نیوز)چین کے وسطی شہر چونگ کنگ کے ایک کنڈرگارٹن سکول میں ایک خاتون نے چاقو سے حملہ کرکے 2 بچوں کو ہلاک جبکہ 12 کو زخمی کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے بچوں پر کلاس روم کے اندر حملہ کیا جس کے بعد سکول سیکیورٹی گارڈز اور عملے نے خاتون کو قابو کیا۔چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے 14 بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 2 بچے دم توڑ گئے۔دوسری جانب حملے میں ملوث 39 سالہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ چین میں بچوں پر حملے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل رواں برس اپریل میں چینی صوبے شان ژی کے ایک مڈل سکول میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 9 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔