لین زو(سچ نیوز )چین کے شمال مغربی صوبے گان سو کی ایک ایکسپریس وے پر31گاڑیوں کے تصادم میں15افراد ہلاک اور44زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے10کی حالت نازک ہے ،جن کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاور کرین ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور وہ ایک لائن میں کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ٹرک انہیں گھسیٹاتا ہوا دور تک لے گیا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہو گیا۔تاہم اسے گرفتار کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اس ایکسپریس وے پر اکثر سفر کرتا ہے یہ حادثہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔