بیجنگ (سچ نیوز ) چین نے 125ممالک و علاقوں کے درمیان فضائی نقل و حمل کے بین الحکومتی معاہدوں پر دستحط کیئے ، بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ62 ممالک اور علاقے بھی شامل۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے 5سالوں میں چین نے ایک سو پچیس ممالک و علاقوں کے درمیان فضائی نقل و حمل کے حوالے سے بین الحکومتی معاہدوں پر دستحط کیے ہیں۔ان ممالک اور علاقوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ باسٹھ ممالک اور علاقے بھی شامل ہیں۔چین کے سول ایوی ایشن بیورو کے اعلی عہدے دار چانگ چھینگ نے سول ایوی ایشن بیورو کی پریس کانفرنس میں کہا کہ تاحال چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ 45 ممالک کے درمیان ہر ہفتے میں براہ راست 5100پروازوں کی آمد ورفت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چینی سول ایوی ایشن باہمی روابط ، معیشت و تجارت کے روابط اور ثقافتی تبادلوں میں پل کا کردار ادا کرے گی، دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان سول ایوی ایشن کے شعبے میں باہمی روابط کو توسیع دینے اورخطے میں اس شعبے میں تعاون کا پلیٹ فارم اور نظام قائم کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ سول ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون کے لئے مزید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔