لاہور (سچ نیوز)چین میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ، نجی ائیر لائن کا طیارہ وطن واپس لانے کے لئے لاہور ائیر پورٹ سے چین روانہ ہوگیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق چینی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے نجی ائیر لائن کے طیارہ چین روانہ ہوگیاہے ۔ لاہور ائر پورٹ سے شاہین ایئر لائن کاطیارہ چائنہ کیلئے روانہ ہوا جو وہاں موجود پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس آئےگا ، واضح رہے کہ شاہین ایئر لائن کے طیارے میں خرابی کے باعث کئی روز سے پاکستانی مسافر چائنہ کے ایئر پورٹ پر خوار ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے بار بار پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل بھی کرچکے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی پاکستانی مسافروں کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے شاہین ایئر لائن کو پاکستانی مسافروں کو بحفاظت وطن واپس لانے کے احکامات دے رکھے ہیں۔