چین کیساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیرِاعظم

اسلام آباد:  (سچ نیوز ) اسلام آباد میں پاک چین گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کا افتتاح ہو گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہماری حکومت سرمایہ کاروں کے راستے میں تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی۔ چین کیساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے اپنے دورہ چین کا منتظر ہوں، دوست ملک سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا اور سی پیک کے تحت ایسے مشترکہ منصوبے چاہتے ہیں۔ سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں فیکٹریاں بنیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ جتنی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی اتنی ہی غربت کم ہوگی، پاکستان وہ ملک بنے گا جہاں بیرون ملک سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔

Exit mobile version