جنیوا(سچ نیوز)چین2020کی دہائی میں فضائی مسافروں کے لحاظ سے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیگا۔اور دنیا کی سب سے بڑی شہری ہوابازی مارکیٹ بن جاء ے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی معیشت اس سلسلے میں چین کی شہری ہوابازی صنعت کی زبردست معاون ہوگی۔یہ بات انٹرنیشنل ائیرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(ایاٹا)کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2037تک فضائی مسافروں کی تعداد 2گنا بڑھ کر8.2ارب ہو جائیگی۔جس سے آئندہ20برسوں میں روزگار کے10کروڑ مواقع پیدا ہونگے۔تاہم ایاٹا نے خبردار کیا ہے کہ شہری ہوابازی کی صنعت میں اگر کسی ملک نے تجارتی تحفظ کیلئے اقدامات کئے تو اس سے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ 2020کے بعد چین پہلے،امریکہ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر آسکتا ہے۔