نئی دلی (سچ نیوز) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا سٹار اور ڈانسر سپنا چوہدری کے لیجنڈری اداکارہ اور بی جے پی امیدوار ہیما مالنی کے خلاف الیکشن کے میدان میں اترنے کا امکان ہے۔بھارتی ٹی وی نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی بی جے پی کی جانب سے ریاست اترپردیش کے حلقے متھرا سے انتخابی میدان میں اترنے جارہی ہیں۔ کانگریس کی جانب سے ہیما مالنی کے مقابلے میں سپنا چوہدری کو اتارے جانے کا امکان ہے۔نیوز 18 کے مطابق سپنا چوہدری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کانگریس کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں اور انہیں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں بھی دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر کانگریس نے سپنا چوہدری کو میدان میں اتارا تو لوک سبھا کی اس نشست پر دونوں سلیبریٹیز میں کافی دلچسپ مقابلہ ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ 28 سالہ سپنا چوہدری کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے ۔ انہوں نے عوامی جلسوں میں رقص کے ذریعے شہرت کمائی ہے، وہ کلرز ٹی وی کے بگ باس سیزن 11 میں شرکت کرچکی ہیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ میں بعض آئٹم نمبر بھی کیے ہیں۔
ڈانسر سپنا چوہدری کا لیجنڈری اداکارہ اور بی جے پی امیدوار ہیما مالنی کے خلاف الیکشن لڑنے کا امکان
ڈانسر سپنا چوہدری کا لیجنڈری اداکارہ اور بی جے پی امیدوار ہیما مالنی کے خلاف الیکشن لڑنے کا امکان
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023